• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

کراچی میں گزشتہ دو روز میں شدید گرمی سے جاں بحق 32 افراد کی لاشیں برآمد

شائع July 18, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں سے بدھ اور جمعرات کو شدید گرمی کے سبب جاں بحق ہونے والے کم از کم 32 لاشیں ملیں۔

ریسکیو سروسز کے مطابق مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی تھے جن کی لاشیں سڑک کنارے فٹ پاتھ، کھیل کے میدانوں اور کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں شہر کے مختلف علاقوں سے بدھ کو چار اور جمعرات کو مزید چھ افراد کی لاشیں ملیں۔

چھیپا کے ترجمان شاہد حسین نے بتایا کہ ہماری ایمبولینسوں کو بدھ کو 13 اور جمعرات کو مزید نو لاشیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب افراد نشے کے عادی لگتے ہیں جن کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025