• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

کراچی: کرائے پر گاڑیاں منگوا کر چھیننے والے ’بھائی گینگ‘ کے 2 کارندے گرفتار

شائع July 25, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں کرائے پر گاڑیاں منگوا کر چھیننے والے بھائی گینگ کے 2 کارندوں کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجماناینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے مطابق دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں جو پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان سے 4 لاکھ سے زائد نقدی، تین تولے سونا، پرائز بانڈز اور چھینی گئی کار برآمد کرلی گئی۔

ترجمانکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے 13 جولائی کو محکمہ موسمیات سے بحریہ ٹاون آنے جانے کے لیے گاڑی بک کرائی اور اسلحہ کے زور پر چھین لی۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ،گاڑیاں چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025