• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

لاہور: پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والا ملزم گرفتار

شائع July 29, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

لاہور میں پنجاب پولیس کی یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کی ہدایت پر جنوبی چھاؤنی پولیس نے فوری کارروائی کی اور سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی ) رینک افسر کی پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے پولیس یونیفارم میں گانے کے ساتھ وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، وڈیو سامنے آنے پر ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار جعلی اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہےا ور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025