• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

سکھر: ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں ملزم کی پھندا لگا کر ’خودکشی‘

شائع August 2, 2024
ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی اور اپنے خاندان کی بدنامی کی وجہ سے خودکشی کی — فائل فوٹو: اے ایف پی
ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی اور اپنے خاندان کی بدنامی کی وجہ سے خودکشی کی — فائل فوٹو: اے ایف پی

سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں ملزم نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملزم اعجاز شیخ نے باتھ روم میں چادر سے پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ملزم کو ایک خاتون کی برہنہ تصاویر بنانے کے الزام میں لاڑکانہ سےگرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف خاتون کے شوہر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی اور اپنے خاندان کی بدنامی کی وجہ سے خودکشی کی۔

ملزم گرفتاری کے وقت سے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا تھا اور جسمانی ریمانڈ پر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025