• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی

شائع August 2, 2024
پاسکو، وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی
پاسکو، وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مارکیٹ میں یوریا کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فرٹیلائزرز کی قیمت میں اضافہ روکنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

پاسکو، وزارت خزانہ اور پیٹرولیم کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 10 فروری 2026
کارٹون : 8 فروری 2026