• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

کراچی: بچے سے زیادتی ثابت ہونے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا

شائع August 9, 2024
عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے — فائل فوٹو
عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے — فائل فوٹو

کراچی کی ماتحت عدالت نے بچے سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سیف اللہ عرف قاری کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

استغاثہ کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم نے اس سے دودھ منگوایا، جس کے بعد ملزم اسے گھر کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دو دن بعد بچے کی طبیعت خراب ہونے پر چیک کرایا تو معلوم ہوا اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ بچے کے بیان میں تضادات نہیں ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ سے بھی زیادتی کی تصدیق ہو رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے لہٰذا سیف اللہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025