• KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.6°C

کراچی: سپر ہائی وے پر بس حادثے کا شکار، خواتین، بچوں سمیت 20 مسافر زخمی

شائع August 17, 2024
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی سپر ہائی وے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سٹی کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب بارش کے باعث مسافر بس پھسل گئی اور پھر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق بس میں مسافروں کی تعداد 46 تھی، بس پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے کراچی آرہی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025