• KHI: Partly Cloudy 17.7°C
  • LHR: Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.7°C
  • LHR: Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

اسنوکر چیمپیئن شپ: بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

شائع August 24, 2024
پاکستان اسنوکر فیڈریشن نے بھارتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے — فائل فوٹو
پاکستان اسنوکر فیڈریشن نے بھارتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے — فائل فوٹو

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا اور پاکستان کے اسنوکر کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کے اقدام کے باعث پاکستان کے تین کیوئسٹس احسن رمضان، حسنین اختر اور حمزہ الیاس بنگلورو میں شیڈول ورلڈ انڈر سیونٹین اور انڈر ٹوئنٹی ون چیمپیئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

پاکستان اسنوکر فیڈریشن نے بھارتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشن کا معاملے پر انٹرنیشنل اسنوکر فیڈریشن کے سامنے احتجاج بھی کام نہ آیا۔

اسنوکر چیمپئن شپ آج سے بھارت کے شہر بنگلورو میں شیڈول ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025