• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

کراچی میں وقفے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

شائع August 29, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

کراچی میں دن بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش میں 2 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ شہر میں نظام زندگی بھی متاثر ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کرنے والے شہر میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ موسم میں آج سے مزید شدت آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق تھرپارکر کے جنوب اور اس سے ملحقہ رن آف کچ میں موجود ڈیپ دپریشن مغرب سے جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے بدھ کی رات یا جمعرات کی صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سندھ کے ساحل تک پہنچنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ تمام ماڈل ساحل کے قریب پہنچنے والے ایک مضبوط مونسون نظام کی نشاندہی کر رہے ہیں اور ابھی تک اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ یہ اپنی شدت کھو دے گا، درحقیقت، اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق تجربہ بتاتا ہے کہ مون سون کے نظام سے کراچی میں زیادہ سے زیادہ بارش اس وقت ہوتی ہے جب وہ شہر کے جنوب اور جنوب مغرب میں پہنچتا ہے، شہر میں جمعرات کی صبح یا دوپہر کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، ہم دو سے تین دنوں میں شہر میں 150 ملی میٹر سے 200 ملی میٹر بارش کی توقع کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سردار سرفراز کے مطابق اسی عرصے کے دوران طوفان میں اضافے کا بھی امکان ہے جب یہ نظام سمندر کے اوپر ہوگا اور اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

حکام کے مطابق پیشن گوئی کی مدت کے دوران 30-40 کے ٹی ایس کی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھساتھ سمندری حالات انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے، ماہی گیروں کو 30 اگست تک کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کرنٹ لگنے کے واقعات

دوسری جانب امدادی کارکنوں نے بتایا کہ بدھ کو شہر کے مختلف حصوں میں دو افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 سالہ ہارون کو جمشید کوارٹرز کی رہائشی عمارت میں بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول عمارت کا چوکیدار تھا، ان کی میت کو ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی لے جایا گیا۔

پولیس سرجن سمیہ سید نے بتایا کہ میٹروول میں ایک نوجوان، جس کی شناخت 25 سالہ زمان ذوالفقار کے نام سے ہوئی، کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2024
کارٹون : 10 دسمبر 2024