ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا

شائع August 31, 2024 اپ ڈیٹ August 31, 2024 08:13pm
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا — فائل فوٹو: اے پی پی
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا — فائل فوٹو: اے پی پی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 244 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے ہوگی۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026