• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

کراچی: اسنوکر کی دکان میں جوا کھیلنے پر تنازع، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

شائع September 4, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے لیاری میں اسنوکر کی دکان کے مالک نے مبینہ طور پر دکان میں کھیلے جانے والے جوئے کے تنازع پر نوجوان کو گولی مار کر ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کی رات اسنوکر کی دکان کے مالک نے مبینہ طور پر دکان بند کرانے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا۔

مقتول نوجوان نے اسنوکر کی دکان بند کرانے کے لیے ساتھ ساتھ اس حوالے سے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا کیونکہ سرجانی ٹاؤن میں واقع اس دکان میں مبینہ طور پر جوا کھیلا جاتا تھا۔

ایس ایس پی شرقی ویسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بگٹی نے ڈان کو بتایا کہ ملزم قربان کی لیاری کے علاقے تیسر ٹاؤن میں اسنوکر کی دکان تھی جہاں جوا کھیلا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوئے کی دکان پر علاقہ مکینوں نے اعتراض کیا اور پولیس نے اسے دو ماہ قبل بند کروا دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے دکان کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا تھا اور معاملہ وہاں زیر التوا تھا۔

ایس ایس پی شرقی نے بتایا کہ بدھ کی شام قربان کی عبدالحق نامی شخص کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس کے بعد قربان اپنے گھر گیا اور پستول لا کر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ واجد قاسم جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 40 سالہ ابراہیم علی، 30 سالہ سجاد احمد، 30 سالہ اسماعیل سرور، 65 سالہ عبدالحق اور عبدالرسول شامل ہیں۔

ایس ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن بگٹی نے بتایا کہ ملزم جائے واردات پر اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024