• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

رحیم یار خان میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

شائع September 11, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ میں کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں ہونے والے تصادم میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ کی حدود میں واقع کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔

پولیس کے مطابق اس دوران دونوں گروپوں میں دولت آباد میں ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد مارے گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025