• KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

اسلام آباد: شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر گرفتار ایس ایچ او کی ضمانت منظور

شائع September 21, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے والے تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کی بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او عاصم علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم عاصم علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بعد ازاں ملزم کے وکلا نے بعداز گرفتاری کی درخواست ضمانت دائر کی جس پر سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم عاصم علی زیدی کی 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025