• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

لاہور: ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

شائع September 24, 2024
واردات کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا — فائل فوٹو
واردات کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا — فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا واقعہ ہربنس پورہ تھانے کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل ثمن اینٹی رائٹ فورس میں تعینات تھیں جو ساتھی کانسٹیبل فاروق کے ساتھ کافی دیر گرین بیلٹ پربیٹھی رہیں۔

دونوں میں جھگڑا ہوا تو فاروق نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ دونوں میں رشتے کا تنازع تھا۔

واردات کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا اور جاتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ گیا اور شہری کی موٹر سائیکل لے گیا۔

آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025