• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 3:22pm

بھارت: غار سے ملے ضعیف شخص کی عمر واقعی 188 سال ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع October 5, 2024
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف شخص بنگلورو شہر میں غار سے ملے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی عمر 188 سال ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک 188 سالہ شخص کو کے غار میں پایا گیا ہے، لیکن حقائق کی جانچ کرنے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دراصل مدھیہ پردیش کا ایک 110 سالہ بزرگ ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’کنسرن سیٹزن‘ نام سے ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلورو میں غار سے ایک 188 سالہ شخص ملے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بحث و مباحثے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین، فیکٹ چیکرز اور میڈیا رپورٹس نے جلد ہی اس دعوے کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وہ قابل احترام ہندو ہیں اور سیارام بابا کے نام سے مشہور ہیں، جو دراصل مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی صحیح عمر تقریباً 110 سال ہے۔

نوبھارت ٹائمز کے ایک حالیہ مضمون کے مطابق سیارام بابا دریائے نرمدا کے کنارے بھٹیان آشرم میں مقیم ہیں اور اپنی افسانوی کہانیوں کے لیے مشہور ہیں، اور حتیٰ کہ 109 کی عمر میں بھی وہ مبینہ طور پر شیشے کے بغیر رامائن پڑھنے کے قابل ہے اور آزادانہ طور پر زندگی گزار رہے ہیں، مزید لکھا کہ بہت کم بولنے کے باوجود عقیدت مند ان کے پاس آتے ہیں۔

ڈی-انٹینٹ ڈیٹا نے وضاحت کرتے ہوئے اس ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی عمر 130 سال تک ہو سکتی ہے۔

ان کی عمر کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے ہیں، جس کے بعد یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ان کی صحیح عمر کتنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024