• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

شائع October 7, 2024
انہوں نے کہا کہ یہ اس ایوان اور عوام کی عزت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ یہ اس ایوان اور عوام کی عزت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس میں اپوزیشن ارکان بھی شامل ہیں۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں آج اسلام آباد انتظامیہ نے کے پی ہاؤس کو سیل کیا، کے پی ہاؤس سیل کرنے کی وجوہات جو بھی ہیں مگر یہ اچھا عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس ایوان اور عوام کی عزت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، وفاق صوبے کے عوام کو مجبور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا تھا۔

سی ڈی اے ذرائع نے بتایا تھا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کیا، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025