• KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

لاہور: سیکیورٹی گارڈ نے پانی پینے پر بچے کو گولی مار کر قتل کردیا

شائع October 21, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور میں نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈ نے درندگی کی نئی مثال رقم کرتے ہوئے پانی پینے پر 7سالہ بچے کو گولی مار کر قتل کر ڈالا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں بچہ نجی سوساٹی کے قریب نلکے سے پانی پی رہا تھا کہ گارڈ نے اسے گولی مار دی۔

چوبنگ پولیس کے مطابق گولی لگنے سے بچہ فوری دم توڑ گیا جہاں اس کی شناخت فاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم نے واردات کے بعد اوکاڑہ فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے سیکیورٹی گارڈ ملزم کبیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025