• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

پشاور: موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ

شائع November 17, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ پولیس چوکی سیفن پر کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے سیفن چوکی پر دستی بم پھینکا، حملے سے ایک شہری زخمی ہوا جب کہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال م منتقل کردیا گیا جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025