• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

تشدد کی راہ اپنانے والے اپنی قبر کھود رہے ہیں، عمران خان کو رہا کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع November 26, 2024
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو: ڈان نیوز
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیشہ کہا جو جیتا ہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو لیکن ‏میئر کراچی سے لیکرعام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار کو مسلط کیا گیا اور عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ مارا گیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے، عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی منتخب کردہ حکومت لائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے، امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025