• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

ساہیوال: دھماکا خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 31 سال قید کی سزا

شائع November 27, 2024
مجرم کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی—فائل فوٹو: اے پی
مجرم کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی—فائل فوٹو: اے پی

پنجاب کے ضلع ساہیوال کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 31 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وحید اللہ پٹھان کو اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے دہشت گرد پر دھماکا خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر 31 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی سے ایک سال قبل دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025