کراچی میں پانی کا بحران: جماعت اسلامی کا شہر کے مختلف مقامات پر کل احتجاج کا اعلان
کراچی میں پانی کے بحران پر جماعت اسلامی نے شہر کے مختلف مقامات پر کل (21 دسمبر) احتجاج کا اعلان کردیا۔
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کوآپریٹو سوسائٹیز کے مسائل اور شہر میں پانی کے بحران پر شدید تنقید کی۔
پانی کی قلت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کراچی واٹر کارپوریشن اور میئر مرتضیٰ وہاب کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ عوام پانی کے لیے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ عوام کو یہ بتائیں کہ کراچی کا 50 فیصد حصہ اگر پانی سے محروم ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے ؟
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ 21 دسمبر بروز ہفتے کو شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کریں گے۔
انہوں نے اسکیم 33 اور 45 میں زمینوں پر قبضے اور جعلی الیکشن کے ذریعے عوام کی جمع پونجی لوٹنے کے الزامات عائد کیے۔
انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز میں بدعنوانی عام ہے اور مسلح گروہ زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔











لائیو ٹی وی