• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:45pm
  • LHR: Zuhr 12:17pm Asr 4:05pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:06pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:45pm
  • LHR: Zuhr 12:17pm Asr 4:05pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:06pm

اے ایس ایف کو سول آرمڈ فورسز میں شامل کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے

شائع February 4, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو سول آرمڈفورسز میں شامل کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے، وفاقی وزارت داخلہ نے اے ایس ایف کو سول آرمڈ فورسز میں شامل کرنے سے متعلق سینیٹرپلوشہ خان کے بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں سول آرمڈ فورسز کی تعریف شامل ہے اور سول آرمڈ فورسز کی تعریف میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس شامل نہیں کیونکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس صرف ایئرپورٹ کی حدود تک محدود فورس ہے۔

حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ سول آرمڈ فورسز داخلی سیکیورٹی برقرار رکھنےکی ذمہ دار ہے، سول آرمڈ فورسز بارڈر کنٹرول، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت، فسادات اور دہشت گردی کی روک تھام میں مدد سمیت دیگر ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔

سول آرمڈ فورسز میں سندھ رینجرز، پنجاب رینجرز، ایف سی نارتھ خیبر پختونخوا، ایف سی جنوبی خیبر پختونخوا، ایف سی شمالی بلوچستان، ایف سی جنوبی بلوچستان، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان کوسٹ گارڈز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹرپلوشہ خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انسدادِ دہشت گردی کا بل پیش کیا تھا، بل میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سول آرمڈ فورسز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو بھی شامل کیا جائے۔

پلوشہ خان نے کہا تھا کہ بل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موازنہ نہیں کیا جا رہا، چینی وفد پرایئر پورٹ کی حدود میں حملہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2025
کارٹون : 7 فروری 2025