• KHI: Partly Cloudy 14.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.1°C
  • ISB: Sunny 10.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 14.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.1°C
  • ISB: Sunny 10.2°C

محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

شائع February 12, 2025
رینجرز ہیڈکوارٹر کے دورے میں محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا
—فوٹو: ڈان نیوز
رینجرز ہیڈکوارٹر کے دورے میں محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا —فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یاد گارِ شہدا پر حاضری دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔

وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کروایا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی۔

اس موقع پر ملک کی سالمیت، امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنتروول محسن نقوی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025