• KHI: Partly Cloudy 14.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 9°C
  • ISB: Sunny 9.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 14.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 9°C
  • ISB: Sunny 9.6°C

حافظ نعیم کا سرکاری ملازمت کے بعد 10سال تک دہری شہریت پر پابندی لگانے کا مطالبہ

شائع February 13, 2025
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو: ڈان نیوز
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد 10 سال تک دہری شہریت رکھنے پرپابندی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتیں کم کرنا ناگزیر ہے، آئی ایم ایف وفد کو عدالت جانے کی سہولت دینا افسوسناک ہے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بیوروکریٹس، ججز اور جنرلز کی ریٹائرمنٹ کے بعد 10 سال تک دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے۔

پوری دنیا کا مسئلہ اس وقت فلسطین ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی فوج نے ٹارگٹ کر کے بچوں کو شہید کیا، اسرائیل نے جو اب تک کیا اس کے پیچھے امریکا ہے، جنگ میں غزہ کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ اسرائیل اور امریکا کو ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہودی آباد کاری ہوئی دنیا کا امن خراب ہوا، اسرائیل کے منہ لگا خون روکنے کے لیے مسلم ممالک کو آگے آنا ہوگا،اب تک او آئی سی کا اجلاس ہوجانا چاہیے تھا۔

انہوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا دونوں ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے مشترکہ موقف جانا چاہیے،پاکستان نیوکلیئر پاور ہے ہمارے موقف کو سراہا جائے گا۔

حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چچا بھتجی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے مہنگائی کم کر رہے ہیں، چینی 128 روپے سے بڑھ کر 160 روپے پر چلے گئی ہے، اخراجات میں کمی کی بجائے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا۔

انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بتائیں چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کو عدالت جانے کی سہولت دینا افسوسناک ہے، یہ ہماری خودمختاری کا سودا کیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپشن کا بازار سرگرم ہے، اگربجلی کے بلوں میں ٹیکس وصول کر لیا جاتا ہے تو ایف بی آر کو ختم کر دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں ایک مہینے 117 لوگ ڈمپر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025