• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C

جنوبی چلی میں وہیل نے نوجوان کو نگل کر بغیر نقصان پہنچائے اگل دیا، ویڈیو وائرل

شائع February 15, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

جنوبی چلی میں ایک ہمپ بیک وہیل نے تھوڑی دیر کے لیے ایک نوجوان کایاکر کو نگل لیا اور اس کے بعد اسے بغیر کسی نقصان کے باہر پھینک دیا۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایڈرین سیمانکس ہفتے کے روز پاٹاگونین شہر پنٹا اریناز میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک دیو قامت بیلین پانی سے باہر نکل کر انہیں اور ان کے پیلے رنگ کے کیاک کو نگل گیا۔

5 سیکنڈ کے بعد حیران کن طور پر سیمانکا زمین کی سطح پر آ گیا، جب وہیل کی پشت ایک بار پھر ٹھنڈے سرمئی پانی کی سطح کے اوپر نمودار ہوئی۔

سیمانکس کہا کہ ’میں نے سوچا کہ اس نے مجھے نگل لیا ہے! ۔

یہ پوری حیرت انگیز قسط کیمرے میں قید ہوگئی اور سوشل میڈیا پر اس کے والد ڈیل سیمانکس کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئی، جنہیں چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آرام سے ! آرام سے ! ۔

والد نے بیٹے کو آواز دی کہ کیاک کو پکڑو، اسے پکڑو، وہیل اس کے پیچھے ہے، تیرتے رہنے کے لیے کیاک کو پکڑے رکھو، میں آ رہا ہوں، والد کہتے ہیں، ’چلو ساحل پر چلتے ہیں‘۔

24 سالہ بیٹے نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ اس نے اپنے چہرے کے قریب سے نیلے اور سفید رنگ کی کوئی چیز گزرتے ہوئے دیکھی اور یہ ایک طرف اور میرے اوپر تھی۔

مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے اور پھر میں ڈوب گیا، میں نے سوچا کہ اس نے مجھے کھا لیا ہے۔

اس کے والد نے کہا کہ ’میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور میں نے کچھ نہیں دیکھا، میں نے ایڈرین کو نہیں دیکھا، یہ خوف کا واحد لمحہ تھا، کیوں کہ میں نے اسے 3 سیکنڈ تک نہیں دیکھا تھا، اور اچانک اس نے چیخ ماری‘۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل کبھی بھی کایاکر کو نگل نہیں سکتی تھی، کیوں کہ ہمپ بیک کا گلا چھوٹا ہوتا ہے۔

سمندری حیاتیات کی ماہر ماریا جوز پیریز کا کہنا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ وہیل مچھلی کے کھانے کے پیچ (کریل یا مچھلی) میں کایاک بالکل موجود تھا، یہی وجہ ہے کہ اسے منہ کھولے ہوئے سطح پر ابھرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ واقعات بہت کم ہوتے ہیں اور شور کے بغیر جہازوں کی موجودگی میں پیش آتے ہیں، جیسے کایاک‘۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025