• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں نااہلی اور غفلت برتنے پر 3 پولیس افسران معطل

شائع February 15, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

نوجوان مصطفی عامر کیس میں نا اہلی اور غفلت برتنے پر معطل 3 افسران کو معطل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں نوجوان مصطفی عامر کیس میں نا اہلی اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او درخشاں، ایس آئی او اور شعبہ تفتیش کے اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں، معطل تینوں افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

اس سے قبل، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نے مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں گرفتار ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

علاوہ ازیں، مقتول کی والدہ کی جانب سے قبر کشائی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کے ہدایت کردی۔

پولیس نے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں موقف اپنایا کہ مقتول کی لاش حب کے قریب سے ملی، چھاپہ مارنے والی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر کے آرڈر کو بھی چیلنج کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025