• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20°C

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان منہدم، 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

شائع February 16, 2025

مغربی مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے، ان میں ایک عورت بھی تھی جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا۔

مالی، افریقہ میں سونے کے سب سے بڑے پیداواری ممالک میں سے ایک ہے، اور کان کنی کے مقامات باقاعدگی سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات کا منظر پیش کرتے ہیں۔

مالی کی حکومت قیمتی دھات کی غیر منظم کان کنی کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

ایک مقامی عہدیدار نے سونے کی کان بیٹھنے کی تصدیق کی ہے، جب کہ کینیبا سونے کی کان کنوں کی ایسوسی ایشن نے بھی ہلاکتوں کی تعداد 48 بتائی ہے۔

ایک ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ نے بتایا کہ مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک خالی جگہ پر پیش آیا، جسے پہلے ایک چینی کمپنی چلاتی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں جنوبی مالی میں سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔

صرف ایک سال قبل اسی علاقے میں سونے کی کان کنی کے مقام پر ایک سرنگ منہدم ہوگئی تھی، جس میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اور 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025