سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں 10 سال قید کی سزا کالعدم قرار دیکر ملزم کو رہا کردیا
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں 10 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمد اقبال کو رہا کردیا، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں۔
سپریم کورٹ میں منشیات کیس میں سزا یافتہ ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا 1400 گرام منشیات برآمدگی پر سرکار کا کیا موقف ہے، منشیات کو 15 دن تاخیر سے ایف ایس ایل لیب بھجوایا گیا۔
سرکاری وکیل نے کہا ملزم سے میر پورخاص میں منشیات برآمد آمد ہوئی، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے آج بینچ میں 2 پٹھان بیٹھے ہیں، ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں۔











لائیو ٹی وی