• KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 15.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.6°C

صوابی: ساتویں جماعت کی طالبہ کی ہراساں کرنے کی شکایت پر باپ گرفتار

شائع February 24, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوابی میں ساتویں جماعت کی طالبہ کی شکایت پر پولیس نے ہراساں کرنے والے باپ کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیدہ پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ مرغوز گاؤں میں پیش آیا، متاثرہ طالبہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے والد نے ہفتے کے روز گھر کے اندر اس پر ’حملہ‘ کیا۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک گھر میں کام کرتی ہیں، وہ گھر میں اکیلی تھی جب اس کے والد وہاں آئے اور پانی دینے کے لیے کہا، جب میں اپنے والد کے پاس پانی لے کر گئی تو انہوں نے مجھ پر ’حملہ‘ کر دیا۔

شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا کہ اس کے والد نے دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ بات کسی کو بتائی تو وہ اسے جان سے مار دے گا، بیٹی نے الزام لگایا کہ باپ نے 2 ماہ پہلے بھی اسے ہراساں کیا تھا لیکن وہ شرم کی وجہ سے خاموش رہی۔

پولیس نے اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

زیدہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف علی نے بتایا کہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے، متاثرہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025