• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

لاہور: بیلن سے سوتن کا سر پھوڑ کر لاش چھت پر چھپانے والی ملزمہ 5 روز بعد پکڑی گئی

شائع March 3, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ سعدیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے، آلہ قتل بیلن بھی برآمد کرلیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ سعدیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے، آلہ قتل بیلن بھی برآمد کرلیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی، حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا، پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی، جس نے پوری واردات کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔

گرفتار ملزمہ سعدیہ نے انکشاف کیا کہ اس کا اپنی سوتن سے جھگڑا ہوگیا تھا، اس دوران اس نے بیلن اپنی سوتن کے سر پر دے مارا، سر پر چوٹ لگنے سے اس کی سوتن گر پڑی، بعد ازاں وہ ڈر گئی تھی، اس نے لاش چھت پر چھپا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر لاش برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ سعدیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے، آلہ قتل بیلن بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025