• KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.3°C
  • KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.3°C

لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

شائع April 1, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق نجی ایئرلائن سیرین ایئر کی پرواز آٹھ گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی مگر اڑان بھرتے ہی اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے ہوائی جہاز کے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی اور پائلٹ کی جانب سے ایئرٹریفک کنٹرول حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروالیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا، طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025