اسپین: سیاحوں کی وجہ سے رہائش کے بحران میں اضافے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج
اسپین کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے بڑھتے ہوئے کرایوں اور سستے گھروں کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مارچ کیا، اسپین یورپ کی تیز ترین اقتصادی ترقی سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور پھر بھی سیاحت کے فروغ کی وجہ سے گھروں کی شدید قلت کا شکار ہے۔
ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وسطی بائیں بازو کی حکومت کو سیاحوں اور تارکین وطن کو اپنی طرف راغب کرنے اور اوسط شہریوں کے لیے کرایوں کو سستا رکھنے کے درمیان توازن قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، کیوں کہ بڑے شہروں اور ساحلی مقامات پر قلیل المدتی کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی کرایہ داروں کی یونین کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون حکومت کرتا ہے، ہمیں رہائش کے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔
احتجاجی کارکنوں نے میڈرڈ میں کی چینوں کو ہلایا، جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مظاہرین نے دارالحکومت کے مرکز میں مارچ کیا۔
پراپرٹی کی ویب سائٹ آئیڈیلسٹا کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسپین میں اوسط کرایوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اور مکانات کی قیمتوں میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو تنخواہوں میں اضافے سے کہیں زیادہ ہے، دریں اثنا 2020 کی کورونا کی وبا کے بعد سے کرایوں کی سپلائی آدھی رہ گئی ہے۔
مشہور لاوپیز محلے کی رہائشی 65 سالہ مارگریٹا ایزپورو نے کہا کہ وہ ہم سب کو سیاحتی فلیٹس بنانے کے لیے باہر نکال رہے ہیں، ان کے بلاک میں رہنے والے تقریباً 100 کنبوں کو عمارت کے مالکان نے بتایا کہ ان کے کرائے کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
گھروں کے مالکان کی انجمنوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین طویل المدتی کرایوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، اور مکان مالکوں کو لگتا ہے کہ سیاحوں یا غیر ملکیوں کو دنوں یا دو مہینوں کے لیے کرائے پر جگہ دینا زیادہ منافع بخش اور محفوظ ہے۔
بینک آف اسپین نے کہا ہے کہ اسپین نے 2024 میں ریکارڈ 9 کروڑ 40 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی، جس سے یہ سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ پسندیدہ اور دورہ کرنے والا ملک بن گیا ہے، اور ساتھ ہی ہزاروں تارکین وطن کی آمد بھی ہوئی، دونوں ہی 5 لاکھ گھروں کی رہائش کی کمی کو بڑھا رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں ہر سال صرف ایک لاکھ 20 ہزار نئے گھر تعمیر کیے جاتے ہیں، جو 2008 کے مالیاتی بحران سے پہلے کی سطح کا چھٹا حصہ ہے۔
26 سالہ وینڈی ڈاولا نے کہا تھا کہ مسئلہ صرف شہر کے مرکز میں نہیں ہے، کیوں کہ کرایہ ’ہر جگہ‘ بہت زیادہ ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ میڈرڈ میں رہنے کے لیے آپ کو 4 دوسرے لوگوں کے ساتھ فلیٹ شیئر کرنے کی ضرورت ہو۔












لائیو ٹی وی