• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

’کاش پارٹی کے ذمہ داران اطاعت گزاری نہ کرتے اور عمران خان کی بہنوں جیسا کردار رکھتے‘

شائع April 8, 2025
— فوٹو: طاہر نصیر
— فوٹو: طاہر نصیر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی، کاش پارٹی ذمہ داران بھی عمران خان کی بہنوں جیسا کردار رکھتے۔

سماجی رابطے ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مجھے اڈیالہ جیل سے چند میل دور پولیس ناکے پر روک دیا گیا، میں آج عدالتی حکم کے تحت وکلا کی عمران خان صاحب سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا جب کہ بیرسٹر گوہر کو آگے جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ خان کے بغیر عمران خان سے ملاقات سے انکار کر کے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔

مزید کہا ’کاش پارٹی کے ذمہ داران بھی ایسا کردار رکھتے، آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی‘۔

بعد ازاں، خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج ہم نے 6 وکلا کے نام دیے تھے لیکن ملاقات کے لیے ان لوگوں کے نام فائنل کیے گئے جن کے نام ہماری طرف سے نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا تاکہ ان تک ایک ایجنڈے کی باتیں پہنچ سکیں، ہم کوئی چور دروازہ نہیں چاہتے ، ہم عوامی مینڈیٹ کی بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ آج ایک شخص سے نالاں ہیں تو اس کے پورے خاندان کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بیرسٹر سیف کے بیان سے خود کو الگ کیا ہے، میں بانی پی ٹی آئی کو حقیقت بیان کرنا چاہتا ہوں، میری آواز بانی پی ٹی آئی تک پہنچے گی، بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کو جانے کی اجازت دی لیکن دو کو روک دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے احتجاج کیا کہ سب کو جانے دیا جائے۔

اس سے قبل، سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حکام سے کہا گیا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے فیملی ممبرز، وکلا کی ملاقات کے علاوہ عمران خان کی بیرون ملک مقیم بیٹوں سے واٹس اپ پر بات چیت کروائی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا گیا۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا و دیگر کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا جس کے بعد انہوں نے ایک ہال میں دھرنا دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025