• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

لاہور: گھریلو جھگڑے کے بعد قصاب بہنوئی نے خنجر کے وار کرکے سالے کو قتل کردیا

شائع April 10, 2025
پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض اکثر اوقات اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرتا رہتا تھا — فائل فوٹو
پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض اکثر اوقات اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرتا رہتا تھا — فائل فوٹو

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بہنوئی نے مبینہ طور پر اپنے سالے کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر جھگڑے کے بعد بلال پر خنجر سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض اکثر اوقات اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کرتا رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا۔

فیاض کی اہلیہ نے تشدد کے نئے واقعے کے بعد اپنے بھائیوں کو مدد کے لیے بلایا تھا، جب خاتون کے بھائی وہاں پہنچے تو بہنوئی اور سالوں میں تلخ کلامی ہوگئی، جس کے دوران فیاض نے مبینہ طور پر بلال کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا۔

ملزم فیاض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ قصاب کا کام کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025