لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے
اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کرگئے، وزیراعظم نے نامور اداکار کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جاوید کوڈو طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے 1980 سے اب تک بے شمار اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، انہوں نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ خواہش میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت پائی۔
وزیراعظم نے نامور فنکار اورکامیڈین جاوید کوڈو کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جاوید کوڈو اپنے چھوٹےقد اور قدآور اداکاری کی وجہ سےمشہورتھے، میڈیاانڈسٹری میں جاویدکوڈوکےانتقال سے پیدا ہونے والا خلا شایدکبھی پرنہ ہو، وزیراعظم نے کہا کہ تمام ترہمدردیاں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
دریں اثنا، معروف اسٹیج اداکار جاوید کوڈو کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں اداکار سہیل احمد، امانت چن، نسیم وکی،جواد وسیم اور دیگر نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔












لائیو ٹی وی