لاہور: کاہنہ میں اسلحے کے زور پر بچے کا مبینہ اجتماعی ریپ، 3ملزمان گرفتار
لاہور کے علاقے کاہنہ میں درندہ صفت ملزمان نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر بچے کا اجتماعی ریپ کیا ہے، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں درندہ صفت ملزمان نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر بچے کا ریپ کیا ہے،کاہنہ پولیس نے ملزمان کو سینٹرل پارک سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچہ سینٹرل پارک میں واقع اپنے گھر کے باہر گلی موجود تھا، ملزم بہانے سے بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ ایل ڈی اے روڈ لے گیا اور اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس ملزم نے اپنے دیگر 2 ساتھیوں سے مل کر بچے کا اجتماعی ریپ کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔
پولیس نے ملزمان ساجد، شاہزیب اور ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جینڈر سیل کے حوالےکردیا ہے۔












لائیو ٹی وی