• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

کراچی: شاہراہ فیصل پر پولیس کار، دیگر گاڑیوں کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دیدی

شائع April 14, 2025
ڈرائیور نے بیان دیا موٹر سائیکل والے پیچھا کر رہے تھے، گھبرا گیا تھا کہ کہیں آگ نہ لگادیں، اس لیے فرار ہوگیا تھا — فوٹو: ڈان نیوز
ڈرائیور نے بیان دیا موٹر سائیکل والے پیچھا کر رہے تھے، گھبرا گیا تھا کہ کہیں آگ نہ لگادیں، اس لیے فرار ہوگیا تھا — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں شاہراہ فیصل پر پولیس کی کار اور دیگر گاڑیوں کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ڈمپر ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ڈرائیور نے گرفتاری پیش کرتے ہوئے بیان دیا کہ موٹر سائیکل والے پیچھا کر رہے تھے، گھبرا گیا تھا کہ کہیں آگ نہ لگا دیں، اس لیے ڈمپر بھگاتا ہوا فرار ہوگیا تھا۔

لیاری ایکسپریس وے پر مکسچر کی گاڑیوں کو ٹکر

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی مکسچر نے گاڑیوں کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں 3 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

حادثے میں 3 گاڑیاں لیاری ایکسپریس وے سے گرتے گرتے بچیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے نتیجے میں ہیوی مکسچر کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے ہیوی مکسچر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025