• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

لاہور: گھر کا صفایا کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار

شائع April 14, 2025
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور پولیس نے گھر کا صفایا کرنے والا ڈاکو کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کھوج لگاکر اسے 13 سال بعد بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزم نے ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں واقع گھر میں دیگر 3 ساتھیوں سمیت واردات کی تھی، ملزمان گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے واردات کے دوران اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو مشتاق سے تفتیش جاری ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے 13 سال قبل مبشر سعید نامی بینکر کے گھر دیگر 3 ساتھیوں سمیت واردات کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025