• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

چیمپیئن بننے پر صدر، وزیراعظم نے مبارکباد تو دی ملاقات کیلئے نہیں بلایا، نور زمان

شائع April 15, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ جیت کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والے نور زمان کہتے ہیں کہ چیمپیئن بننے پر صدر، وزیراعظم نے مبارکباد تو دی مگر ملاقات کے لیے نہیں بلایا، حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

ڈی این اسپورٹ کے پروگرام ’ ری پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی چیمپیئن نور زمان نے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کو ایک بار پھر ورلڈ چیمپیئن بنانے کاموقع عطا کیا، اس میں میری، میرے اہل خانہ اور کوچز کی محنت بھی شامل ہے۔

ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے نورزمان نے کہا کہ مجھے احساس تھا کہ پاکستان میں یہ چیمپئن شپ 30، 35 سال بعد ہورہی ہے، سب مجھے سپورٹ کررہے ہیں اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے، میرے ذہن میں بس یہ بات تھی کہ کورٹ میں جاؤں اور اپنا گیم کھیلوں اور میں نے ایسا ہی کیا۔

ایک سوال کے جواب میں نور زمان نے کہا کہ اسکواش ہمارا خاندانی کھیل ہے، مجھے اسکواش کا شوق نہیں تھا مگر دادا ( قمر زمان) مجھے اپنے ساتھ لے جاتے تھے اور پٹائی بھی کرتے تھے، پھر بتدریج مجھے اسکواش سے دلچسپی ہوگئی، پھر دو بار ایشین جونیئر چیمپیئن بنا، ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میں نے ہی سلور میڈل جیتا تھا اور پھر آج اللہ پاک نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن بنا دیا۔

نور زمان نے کہا کہ لوگ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ ہمارا خاندانی کھیل ہے، مگر ہماری محنت کو نظرانداز کردیتے ہیں۔

ذہنی مضبوطی اور جسمانی فٹنس سے متعلق سوال پر نورزمان نے کہا کہ پہلے میں ذہنی طور پر کمزور تھا، جب مجھ سے کوئی ایک دو راؤنڈ جیت جاتا تھا تو میں ہمت ہار دیتا تھا، مگر گذشتہ چند ماہ کے دوران میں نے اپنی ذہنی و جسمانی مضبوطی پر بہت محنت کی ہے اور میرے سر پر یہی دُھن سوار تھی کہ مجھے پاکستان کے لیے عالمی چیمپیئن شپ جیتنی ہے۔

مستقبل کے ارادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے نورزمان نے کہا کہ انڈر 23 ورلڈ چیمپیئن بننے کے بعد مجھے اگلے ماہ شکاگو میں ہونے والی سینیئر ورلڈ اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع مل گیا ہے اور میرا اگلا ہدف سینیئر ورلڈ چیمپیئن بننا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نور زمان کہا کہ جونیئر ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے پر صدر، وزیراعظم نے مبارکباد ضرور دی ہے کہ مگر کسی نے ملاقات کے لیے نہیں بلایا، اگر ہمیں سراہا جائےگا اور حوصلہ افزائی کی جائے گی تو اس سے نئے کھلاڑیوں کو بھی تحریک ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025