لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات

شائع April 16, 2025
— فوٹو: پراسیکیوٹر جنرل آفسر بذریعہ رانا بلال
— فوٹو: پراسیکیوٹر جنرل آفسر بذریعہ رانا بلال

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات میں صوبے میں نئے قوانین میں اینٹی ریپ ایکٹ ،کسٹوڈیل ڈیتھ اینڈ ٹارچر ایکٹ کے نفاذ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے وفد نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا، جہاں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹیرینز نے پراسیکیوشن آفس کے مختلف برانچز کا دورہ کیا، جینڈر بیسڈ وائلنس ٹریکر اور ویمن پروٹیکشن سیل کا بھی یورپی یونین کے وفد نے دورہ کیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے وفد کو جی ایس پی پلس کے پروگرام کے تحت نئی قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا، پراسیکیوٹر جنرل نے نئے قوانین میں اینٹی ریپ ایکٹ ،کسٹوڈیل ڈیتھ اینڈ ٹارچر ایکٹ کے نفاذ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

یورپی یونین ممبرز پارلیمنٹیرینز کے وفد نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس، پراسکیوشن اور عدلیہ کی انٹیگریشن کی گئی۔

پراسکیوٹر جنرل نے وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کے خاکے نئے جرائم سے نمٹنے والی پالیسوں سے بھی آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025