سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

شائع April 21, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے اضافے کے بعد 3441 اور 10گرام چاندی کی قیمت 21 روپے اضافے کے بعد 2950 رہی۔

گذشتہ جمعے کے روز سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 700 کا ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام خالص سونا 257 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 236 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 74 ہزار 836 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم آج پھر سونے کے نرخ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 جون 2025
کارٹون : 17 جون 2025