• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

شکر ہے چند ہفتے قبل بھارتی اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا، صبا فیصل

شائع April 29, 2025

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ چند ہفتے قبل انہیں ایک معروف بھارتی برانڈ کے اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن خوش قسمتی سے انہوں نے آفر مسترد کردی۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے اور بھارت بے بنیاد الزامات پر اتر آیا ہے۔

ان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد جس طرح بھارتی حکومت ہم پر الزام لگا رہی ہے اور وہاں کے فنکار اپنی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، اسی طرح ہمیں بھی کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی فنکاروں کو بھی اپنی حکومت اور وطن کا ساتھ دینا چاہیے، الزامات پر واضح پیغام اور جوابات دینے چاہیے۔

انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے چند ہفتے قبل ہی خوش قسمتی سے بھارتی اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔

صبا فیصل کے مطابق وہ نہیں جانتیں کہ انہوں نے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا لیکن اب وہ سوچتی ہیں کہ اچھا ہوا کہ انہوں نے کام سے انکار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل ہی انہیں بھارتی اشتہار میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے ابتدائی طور پر حامی بھرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اشتہار میں کام کرنے کے لیے تیار تھیں لیکن بعد میں ان سے آڈیشن دینے کا کہا گیا، جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اتنی سینئر اداکارہ ہیں، ان کے پاس آڈیشن دینے کا وقت نہیں تھا، جس پر انہوں نے براہ راست اشتہار کے ڈائریکٹر کو منع کردیا کہ وہ اشتہار میں کام نہیں کریں گی۔

صبا فیصل نے بتایا کہ ہدایت کار کو منع کرنے کے بعد ان کے اسسٹنٹ کا فون آیا اور وہ دنگ رہ گئے کہ میں نے کس طرح اور کیوں اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد وہ سوچتی ہیں کہ اچھا ہوا کہ انہوں نے بھارتی اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا، اگر وہ اشتہار کرلیتیں تو آج کیا ہوتا انہیں معلوم نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025