لاہور: کاہنہ میں 2 بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور ماں کو قتل کردیا

شائع May 3, 2025
ہلاک خواتین کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کورٹ میرج کرلی تھی، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی — فائل فوٹو
ہلاک خواتین کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کورٹ میرج کرلی تھی، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی — فائل فوٹو

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بہن اور ماں کو قتل کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت رخسانہ بی بی اور ان کی 25 سالہ بیٹی رمشا کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی شناخت علی حسن اور علی زین کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان رخسانہ بی بی کے بیٹے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ رمشا کہیں چلی گئی تھی اور کچھ دن بعد گھر واپس آئی تھی۔

ملزمان نے الزام عائد کیا کہ اس کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور کئی دنوں تک گھر سے باہر رہنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی ماں ان کی بہن کی حمایت کر رہی تھی۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے ہلاک ہونے والی خواتین کے کچھ قریبی رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے کورٹ میرج کرلی تھی، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025