• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

شائع May 3, 2025
وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے بریفنگ میں بتایا  کہ 33 ہزار 500 افراد کو 36 ارب روپے کا قرض دیا جائیگا — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے بریفنگ میں بتایا کہ 33 ہزار 500 افراد کو 36 ارب روپے کا قرض دیا جائیگا — فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی زمین اپنا گھر‘ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا، بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز 300 گھر بننے لگے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کر ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ ای پورٹل کا آغاز کیا، جس کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔

’اپنی زمین اپنا گھر‘ منصوبے میں بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے، قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب گھر کی تعمیر کے لیے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، 6 ماہ کی قلیل مدت میں 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار گھر مکمل بھی ہوچکے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے زمین ہے نہ پیسے، پہلے مرحلے میں 2 ہزار لوگوں کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے بریفنگ میں بتایا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت 33 ہزار 500 افراد کو گھر بنانے کے لیے 36 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025