کراچی میں 5 مئی سے بارشوں کی پیشگوئی

شائع May 3, 2025
۔۔۔ فائل فوٹو:
۔۔۔ فائل فوٹو:

گرمی سے بے حال کراچی والوں کے لیے اچھی خبر ہے، محکمہ موسمیات نے 5 مئی سے شہر قائد میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 5 مئی کو شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اور بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (3 مئی) کو سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی / وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکان ہے۔

مزید بتایا کہ سکھر،گھوٹگی، شکارپور، چھور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ، خیرپور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

ادھر، ویدر اپڈیٹ پی کے نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ حیدرآباد کے آندھی اور بارش ہوئی ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے علاقے بیلا میں بھی بارش ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025