رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ تمام خطوں کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ
شبہازحکومت تمام خطوں کے لیے پاکستانی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگئی، پہلے 9 ماہ کے دوران امریکا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ 11 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی دوران ایشیا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم سب سے زیادہ 8 ارب اکہتر کروڑ ڈالرز رہا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 تا مارچ2025 کے دوران ایشیا ریجن 2 فیصد ، یورپ 10 فیصد، امریکا 11 فیصد، افریقہ2 اور اوشیانا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات میں3 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا-
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایشیا ریجن کےلیے پاکستانی برآمدات 8 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں اور گزشتہ سال اسی مدت میں ایشیا ریجن کے لیے برآمدات کا حجم8 ارب51 کروڑ ڈالرز تھا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپ کے لیے پاکستانی برآمدات 8 ارب 60 کروڑ ڈالرز رہیں اورگزشتہ سال اسی مدت میں یورپ کے لیے پاکستانی برآمدات7 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران امریکاریجن کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب15کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں امریکاریجن کے لیے برآمدات 4 ارب 62 کروڑ 40لاکھ ڈالرزتھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں افریقہ ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب77 کروڑ ڈالرز رہیں اور گزشتہ سال اسی مدت میں افریقہ ریجن کےلیے برآمدات ایک ارب73 کروڑ ڈالرز تھیں ۔
اسی طرض جولائی2024 تامارچ 2025 کے دوران اوشیانا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات25کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں اورگزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اوشیاناریجن کےلیے برآمدات کاحجم 24کروڑ50لاکھ ڈالرز تھا۔