گوجرانوالہ: عدالت میں 2 افراد کو قتل کرنے والا ملزم سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ہلاک

شائع May 4, 2025
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

گوجرانوالہ کی عدالت میں 2 افراد کو قتل کرنے والا ملزم سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سول لائن پولیس ملزم اذان کی نشاندہی پر اروپ میں عطا ربی،شان ربی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی، مسلح ملزمان پولیس پر فائرنگ کے بعد زیرحراست ملزم اذان کو چھڑواکرلے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کی گئی اور سی سی ڈی ٹیمیں بھی الرٹ ہوگئیں، مدوخیل کے علاقے میں سی سی ڈی کا ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس میں عطا ربی اپنے ساتھی سمیت فرار ہوگیا جبکہ ملزم اذان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم 3 روز قبل عدالت میں 2افراد کوقتل اور دوکو زخمی کرنے میں ملوث تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 جولائی 2025
کارٹون : 22 جولائی 2025