بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

شائع May 7, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے خصوصی وڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے ،اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں ۔پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ائیر فورس کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025