• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

شائع May 8, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور فی تولہ نرخوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3,601 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3,301 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے کا ہو گیا۔

ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 65 روپے کمی کے بعد3 ہزار 417 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے تنزلی سے 2 ہزار 929 روپے پر آ گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 343 ڈالر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025