ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 70 ہزار 348 روپے تک پہنچ گئے۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گران چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 410 روپے اور 2 ہزار 923 روپے پر برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا بھاؤ 40 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 241 روپے ہو گیا۔